تأمل 174: خدا کا مقرر کیا ہوا وقت عین مناسب ہے
جب ہم اس دنیا میں خدا کی مرضی پوری کرنا اور اُس کے لیے شاندار کام کرنا چاہتے ہیں، تو کبھی کبھی ہم اپنی مرضی کے مطابق اور اپنے طے کیے ہوئے وقت پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن خدا کی مرضی حقیقت میں پوری کرنے کے لیے لازم ہے کہ آپ دل و جان سے دعا کریں، اپنے آپ کو اُس کی پاک مرضی کے سپرد کریں، اور پھر یہ بھی اُس کے سپرد کر دیں کہ اُس کی مرضی کیسے پوری ہو۔۔۔
