اردو

غور و فکر 69: مشکلات ہمیں شک میں ڈال سکتی ہیں

تصویر بہ حوالہ Needpix.com

ویڈیو

ہم سب کو زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوال یہ ہے: ”آپ ان سے کیسے نمٹتے ہیں؟“ اکثر جب ہمیں مشکلات پیش آتی ہیں تو ہم خدا کی موجودگی اور اُس کی رحیمانہ مدد پر شک کرنے کی آزمائش میں پڑ جاتے ہیں۔ حقیقت تو اس کے بالکل برعکس ہے۔ خدا ہی ہر مشکل کا جواب ہے۔ زندگی میں ہمیں جس چیز کی بھی ضرورت ہے، اُس کا سرچشمہ وہی ہے۔ ہمیں جو بھی مشکل یا بحران پیش آئے، اُس کے بیچ وہی ہماری روح کو امن اور سکون عطا کر سکتا ہے (دیکھیے ڈائری #247)۔

آپ مشکلات کا سامنا کیسے کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ بحران بن جائیں؟ آپ روزمرہ کے دباؤ اور بے چینی، مسائل اور دشواریوں، فکروں اور کوتاہیوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟ آپ اپنے گناہوں اور یہاں تک کہ دوسروں کے گناہوں سے کیسے نمٹتے ہیں؟ یہ سب باتیں اور ہماری زندگی کے بہت سے دوسرے پہلو ہمیں آزمائش میں ڈال سکتے ہیں کہ ہم خدا پر اپنا پورا بھروسا چھوڑ دیں اور شک میں پڑ جائیں۔ غور کریں کہ آپ روزمرہ کی مشکلات اور نامساعد حالات کا سامنا کتنی اچھی طرح کرتے ہیں۔ کیا آپ کو ہر روز یہ یقین رہتا ہے کہ ہمارا رحیم خداوند موجوں سے بپھرے ہوئے سمندر کے بیچ بھی آپ کے لیے امن اور سکون کا سرچشمہ ہے؟ آج اُس پر اپنے بھروسے کا اظہار کریں اور دیکھیں کہ وہ کیسے ہر طوفان کو تھما دیتا ہے۔

اے خداوند، تُو ہی، صرف تُو ہی، میری روح کو امن دے سکتا ہے۔ جب آج کی مشکلات مجھے آزمائش میں ڈالیں تو میری مدد کر کہ میں پورے بھروسے کے ساتھ تیری طرف رجوع کروں اور اپنی ساری فکریں تیرے سپرد کر دوں۔ میری مدد کر کہ میں مایوسی میں بھی کبھی تجھ سے منہ نہ موڑوں بلکہ یہ یقین رکھوں کہ تُو ہمیشہ میرے پاس ہے اور مجھے تیری ہی طرف رجوع کرنا ہے۔ اے میرے خداوند، مجھے تجھ پر بھروسا ہے، مجھے تجھ پر بھروسا ہے۔ اے یسوع، مجھے تجھ پر بھروسا ہے۔

اٹھارہویں دن کے مراقبے:
بیابان میں 40 دن & صلیب کے پاس 40 دن

مقدس یوسف کا نووینا۔ یہ دعا 10 سے 18 مارچ تک کی جاتی ہے۔

ایامِ صوم کے لیے وسائل

ایامِ صیام کے لیے کلامِ مقدس پر مراقبے

رحمتِ الٰہی پر مزید تأملات

روزانہ انجیل پر تأملات

آج کے مقدسین اور عیدیں