اردو

غور و فکر 308: ماں کی محبت

یہ سچ ہے کہ دنیا کی کوئی مثال خدا کی کامل محبت کو پوری طرح ظاہر نہیں کر سکتی۔ خدا اِس دنیا سے ماورا ہے، اور اُس کی محبت ایسی ہے کہ یہ دنیا اُسے اپنے اندر نہیں سمو سکتی۔ پھر بھی اِس دنیا میں بہت سی چیزیں خدا کی محبت کے کچھ پہلو ظاہر کرتی ہیں۔ ماں کی محبت اِس کی ایک مثال ہے۔ اگرچہ…

غور و فکر 297: فطرت سے ملنے والے سبق

ساری تخلیق خدا کے جلال اور اُس کے کاموں کی عکاسی کر سکتی ہے۔ کائنات کے پیچھے خدا ہی کی حکمت کارفرما ہے۔ وہ کائنات کے تمام قوانین کو ترتیب دیتا ہے اور ہر چیز کی کامل رہنمائی کرتا ہے۔ ہمیں صرف فطرت کے قوانین پر غور کرنے کے لیے وقت نکالنا ہے تاکہ ہم فضل کے اُن قوانین کو سمجھ سکیں جن کی عکاسی فطرت کے قوانین میں ہوتی ہے۔ مثلاً…

غور و فکر 258: خدا کی قربت

خدا کہاں ہے؟ یہ تصور کرنا آسان ہے کہ خدا آسمان پر یا کسی دُور دراز مقام پر ہے، جہاں سے وہ ہم پر نگاہ رکھتا ہے اور ساری مخلوقات کی اپنی پاک مرضی کے مطابق رہنمائی کرتا ہے۔ یہ بات سچ ہے، مگر یہ پوری حقیقت نہیں۔ خدا کامل طور پر ”ماورا“ ہے، یعنی وہ ہم سے اور تمام عالمِ مخلوقات سے کہیں بلند و برتر ہے۔ مگر وہ…

غور و فکر 190: ساری خلقت خدا کی تمجید کرتی ہے

تمام چیزیں ایک ہی حتمی مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں: تثلیثِ اقدس کی حمد و تمجید کے لیے۔ ہمیں نہ اس سے کسی بڑے یا چھوٹے مقصد کے لیے بنایا گیا ہے، نہ ہی اس کے سوا کسی اور مقصد کے لیے۔ انسان ہونے کے ناتے ہمیں بلاوا دیا گیا ہے کہ اپنی زندگیوں سے خدا کی پرستش کریں اور اُس کی حمد و تمجید اُس منفرد انداز میں کریں جو ہماری پرستش سے مخصوص ہے…

غور و فکر 187: طوفان کے بعد قوسِ قزح

یہ کتنی دل چسپ بات ہے کہ خود کائنات خدا کے جلال کا اعلان کرتی ہے اور ہمیں ایمان کی باتیں سکھاتی ہے۔ قوسِ قزح ہی کو لیجیے۔ وہ روشن، خوبصورت اور رنگا رنگ ہے اور دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ قوسِ قزح کو دیکھ کر ہر کوئی خوش ہوتا ہے۔ مگر بارش یا طوفان کے بغیر قوسِ قزح کا وجود ہی نہ ہوتا۔ زندگی بھی ایسی ہی ہے۔ ہم…

غور و فکر 176: دنیا کے گناہ کا مقابلہ

جب خدا دنیا پر نظر ڈالتا ہے تو وہ کیا دیکھتا ہے؟ یقیناً وہ اپنی تخلیق کی خوب صورتی، اپنے منصوبے کی کامل ترتیب اور اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی موجودگی دیکھتا ہے۔ مگر وہ بے شمار گناہوں کی ہولناکی بھی دیکھتا ہے۔ معمولی سے معمولی گناہ بھی…

غور و فکر 55: آفرینش خدا کی رحمت کی عکاسی کرتی ہے

ذرا تصور کریں کہ شام کے وقت وسیع سمندر پر غروبِ آفتاب کا حسین ترین منظر جگمگا رہا ہے اور آسمان دمکتے رنگوں سے بھرا ہے۔  یا اُن پُرشکوہ پہاڑی چوٹیوں کا تصور کریں جو روشن نیلے آسمان کو چیرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، یا کسی زبردست آبشار کا جو بلندی سے زور کے ساتھ گرتی ہے۔  یہ سب عطیے…

غور و فکر 3: فرشتوں کی تخلیق، رحمت کا ایک عمل

خدا نے مادی دنیا کے علاوہ روحانی دنیا کو بھی عدم سے پیدا کیا۔ فرشتے اور ہر انسانی روح خدا کی خالص محبت کے تحفے ہیں۔ روحانی دنیا کی تخلیق میں خدا نے ایسی ہستیاں پیدا کیں جو جاننے اور محبت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ …

غور و فکر 2: تخلیق، رحمت کا ایک عمل

رحمتِ الٰہی کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے کی تیاری میں ہم خدا کی پہلی عطا سے آغاز کرتے ہیں: دنیا کی تخلیق۔ خدا نے اپنی نیکی سے دنیا کو عدم سے پیدا کیا۔ ہر چیز کو عدم سے پیدا کرنے کا یہ عمل کسی حد تک ظاہر کرتا ہے کہ تخلیق…

غور و فکر 353: خدا کی تمجید کا نغمہ

موسیقی خدا کی تخلیق کے فطری قوانین کی دریافت اور ان کا اظہار ہے۔ یہ اُس نظم اور لے پر قائم ہے جو تخلیق کی فطری ساخت میں پائے جاتے ہیں۔ بعض موسیقی فطری نظم کو دنیوی حقیقتوں کی بڑائی بیان کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ موسیقی کی بعض صورتیں تو گناہ اور بے ترتیبی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔ لیکن…