فرشتے کا ایلیاہ کو کھانا کھلانا، مصور: فرڈینانڈ بول
یہ سچ ہے کہ خدا دن بھر آپ سے بات کرتا رہتا ہے۔ وہ مسلسل اپنی سچائی آپ پر ظاہر کرتا ہے، آپ کو زندگی کی راہ دکھاتا ہے اور آپ پر اپنی رحمت نازل کرتا رہتا ہے۔ مشکل یہ ہے کہ اُس کی آواز نہایت نرم اور دھیمی ہے۔ کیوں؟ کیونکہ وہ آپ کی پوری توجہ چاہتا ہے۔ وہ آپ کی توجہ پانے کے لیے دن بھر کی طرح طرح کی مشغولیتوں سے مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ وہ اپنے آپ کو آپ پر مسلط نہیں کرے گا۔ بلکہ وہ انتظار کرتا ہے کہ آپ اُس کی طرف متوجہ ہوں، توجہ بٹانے والی ہر چیز کو ایک طرف رکھ دیں اور اُس کی دھیمی مگر صاف آواز پر دھیان دیں (دیکھیے ڈائری #130)۔
کیا آپ خدا کو اپنے سے بات کرتے ہوئے سنتے ہیں؟ کیا آپ اُن نرم اشاروں پر توجہ دیتے ہیں جو وہ آپ کے دل میں دیتا ہے؟ کیا آپ دن بھر کی طرح طرح کی مشغولیتوں کو خدا کی آواز دبا دینے دیتے ہیں، یا اُنہیں ایک طرف رکھ کر اور بھی لگن سے خدا کو ڈھونڈتے ہیں؟ آج اُن اشاروں کو پہچاننے کی کوشش کریں جو وہ آپ کے دل میں دیتا ہے۔ جان لیں کہ یہ اشارے آپ کے لیے اُس کی بے پایاں محبت کی نشانیاں ہیں۔ یہ بھی جان لیں کہ اِن کے ذریعے خدا آپ کی پوری توجہ چاہتا ہے۔
اے خداوند، مجھے تجھ سے محبت ہے اور میری آرزو ہے کہ ہر چیز میں تجھے تلاش کروں۔ میری مدد کر کہ میں پہچان سکوں کہ تُو دن اور رات کن طریقوں سے مجھ سے بات کرتا ہے۔ میری مدد کر کہ میں تیری آواز پر دھیان دوں اور تیرا نرم ہاتھ میری رہنمائی کرے۔ اے میرے خداوند، میں اپنے آپ کو پوری طرح تیرے سپرد کرتا ہوں۔ مجھے تجھ سے محبت ہے اور میری آرزو ہے کہ میں تجھے اور بھی گہرائی سے جانوں۔ اے یسوع، مجھے تجھ پر بھروسا ہے۔
دوسرے دن کے مراقبے:
بیابان میں 40 دن & صلیب کے پاس 40 دن





