
تصویر: ڈین فیڈور ، بہ ذریعہ Pixabay
ویڈیو
دنیاوی ماحول بُری خبروں سے بھرا ہوا ہے۔ اخبارات، ٹاک شوز اور ذرائع ابلاغ کی دوسری صورتیں ہماری توجہ برقرار رکھنے کے لیے افسوس ناک واقعات کو سنسنی خیز بنا کر اور بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔ اور ہم بھی اکثر کوئی نئی گپ یا تنقید دوسروں تک پہنچانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ مگر خوش خبری کا کیا؟ خدا کی فراواں رحمت کی خوش خبری کا کیا؟ یہ پیغام کتنی بار آپ کے دل کو کھینچتا ہے؟ اور آپ کتنی بار دنیا کو خدا کی رحمت کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتے ہیں؟ (دیکھیے ڈائری #164)
غور کیجیے کہ ہر روز آپ کون سی بات دوسروں کو بتانے کے لیے سب سے زیادہ بے تاب رہتے ہیں۔ اُس خوشی کے بارے میں سوچیے جو آپ کو خدا کی بھلائی اور رحمت کا ذکر کرنے سے ملتی ہے۔ آج ایسے موقعے تلاش کیجیے جب آپ خدا کی عظمت کا ذکر کر کے اپنی خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹ سکیں۔ دیکھیے کہ اس ہفتے خدا کا حسن اور اُس کی بھلائی کن صورتوں میں ظاہر ہوئی ہے، اور جن لوگوں کو خدا آپ کی راہ میں لاتا ہے، اُن سے اُس کے کاموں کا ذکر کیجیے۔
اَے خداوند، میری مدد فرما کہ میں دنیاوی ماحول کی سنسنی خیزی اور منفی باتوں سے منہ موڑ لوں۔ اس کے بجائے میری مدد فرما کہ میں اپنی نظریں تجھ پر اور تیرے جلال پر جماؤں۔ مجھے ہمت، حکمت اور محبت عطا فرما تاکہ میں بے جھجک اور خوشی سے تیرا ذکر کروں۔ اَے خداوند، تو ہی وہ خوش خبری ہے جو ہر جگہ پہنچائی جانی چاہیے۔ میری مدد فرما کہ میں خوش دلی سے تیرا وسیلہ بنوں۔ اَے یسوع، مجھے تجھ پر بھروسا ہے۔
روزانہ کی انجیل اور رحمتِ الٰہی، دونوں پر غور و فکر ای میل کے ذریعے پائیں!
ساتویں دن کے مراقبے:
بیابان میں 40 دن & صلیب کے پاس 40 دن





