تصویر بشکریہ pxfuel.com
ویڈیو
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ ہمیشہ خدا کی مرضی پر عمل کر سکیں! اگر آپ بس یہ فیصلہ کر سکیں کہ ہر بات اور ہر حال میں خدا کو پورے دل سے ”ہاں“ کہیں گے! سچ یہ ہے کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ اس غیر مشروط فیصلے کی راہ میں واحد رکاوٹ آپ کی اپنی ضدّی مرضی ہے (دیکھیے ڈائری #374)۔
یہ ماننا مشکل ہے کہ ہم ضدّی ہیں اور اپنی ہی مرضی چلانا چاہتے ہیں۔ اپنی مرضی چھوڑ کر ہر بات میں خدا کی مرضی اختیار کرنا مشکل ہے۔ یہ چاہے کتنا ہی مشکل ہو، ہمیں اس کا پکا ارادہ کرنا چاہیے۔ اور جب ہم ناکام ہوں تو ہمیں پھر سے عزم کرنا چاہیے۔ بار بار کوشش کرنے سے کبھی نہ تھکیں۔ آپ کی مسلسل کوشش ہمارے خداوند کے دل کو خوشی دیتی ہے۔
اے خداوند، میری دلی خواہش ہے کہ میں ہر بات میں تیری الٰہی مرضی کو قبول کروں۔ میری مدد کر کہ میں اپنی خود غرض مرضی سے آزاد ہو جاؤں اور ہر بات میں صرف تجھی کو چنوں۔ میں اپنے آپ کو تیرے ہاتھوں میں سونپتا ہوں۔ جب میں گر جاؤں تو میری مدد کر کہ میں مایوسی کے آگے ہار ماننے کے بجائے پھر سے اٹھ کھڑا ہوں۔ اے یسوع، مجھے تجھ پر بھروسا ہے۔
چونتیسواں دن کے مراقبے:
بیابان میں 40 دن & صلیب کے پاس 40 دن
ایامِ صیام کے لیے کلامِ مقدس پر مراقبے




